اسلام آباد، 20 دسمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ انکلیو پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے
وزیر داخلہ نے مارگلہ انکلیو پراجیکٹ کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیشرفت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا، اور اس کے جلد مکمل ہونے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ انشاءاللّہ پوزیشن فروری تک دے دیا جائے گا۔ اس منصوبے میں شہریوں کو خوبصورت لوکیشن کے ساتھ تمام معیاری اور جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے ترقیاتی کام میں کچھ تاخیر ہوئی، تاہم ورک فورس بڑھا کر اس تاخیر کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈویلپمنٹ ورک کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ممبران سی ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔











