صدر پاکستان کی بغداد میں زیاراتِ  مقدسہ پر حاضری

16

‎بغداد، 22 دسمبر ( اے پی پی): صدرِ مملکت  آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ  مقدسہ پر حاضری دی اور‎ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔‎صدر مملکت نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی۔‎

صدر مملکت نے روضۂ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی‎ اور زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔‎صدر نے ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا ‎اور امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

‎صدر نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔