حمزہ شہباز شریف کی وفاقی وزیر بحری امور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

16

لاہور، 22 دسمبر (اے پی پی): سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جنید انوار چوہدری کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر بحری امور سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

 انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ جنید انوار چوہدری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔