کوئٹہ، 19 جنوری(اے پی پی): چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے حلف لیا۔ قائم مقام گورنر کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔











