کو ئٹہ،21 جنوری(اے پی پی): صو بائی و زیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں صحت کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں،کانفرنس میں صو بے کے تمام اضلاع کی چھ مہینے کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،صحت کے شعبے میں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی خراب کاکردگرکی پر ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا ،آنے والے دنوں میں بلو چستان کے ہیلتھ کیر سسٹم کو بہتری کے لئے مزید اصلاعات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ صو بائی و زیر صحت بخت کاکڑنے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں صوبے میں صحت کا نظام مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ صو بے کے دو اضلاع چمن اور نوشکی کے ڈی ایچ او نے بہترین کاردگی دکھائی، اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ڈی ایچ اوز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تعریفی اسناد بھی پیش کئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد صو بے کے لئے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات اور بہتر کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو خراب کاکردگی پر شو کاز نوٹس بھی جاری کیا ہے، آنے والے بجٹ میں ڈی ایچ اوز کے تعاون،عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہو ئے اچھی پا لیسز بنا ئی جا ئیں گی،پچھلے 13مہنیوں میں کئی اضلاع کے ہیلتھ کیر کا نظام بہتر ہو ا۔صو بائی و زیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلو چستان پاکستان کا واحد صو بہ جہاں گزشتہ سال سے پو لیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔











