وفاقی وزیر دفاع سے  آسیان کے سفیروں کی ملاقات

12

 

اسلام آباد، 22 جنوری ( اے پی پی): وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سفیروں نے  اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی ، دفاعی تعاون اور پاکستان اور آسیان کے رکن ممالک کے درمیان روابط کو بڑھانے  پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، باہمی احترام اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں آسیان کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آسیان کے سفیروں نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کا اختتام مستقبل میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔