اسلام آباد ،جنوری (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے پاکستان کا غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں کسی بھی مسلمان کو اگر کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو تمام مسلمانوں کو اکٹھا ہو جانا چاہئےاور کہا کہ یہ پیغام مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور ان کی تکالیف میں شریک ہونا چاہئے۔











