نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم شہباز شریف 

19

اسلام آباد،27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی ۔  وزیراعظم  نے کہا کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے اور ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے  کار لائے گی۔