اسلام آباد30جنوری (اے پی پی ): وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر براۓ سیاحت سردار یاسر الیاس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹوارزم، سپورٹس، فیملی فیسٹیول کل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جس سے پاکستان میں سیاحت کا ایک نیا باب کھلے ہوگا۔ یہ فیسٹیول اسلام آباد کے بعد صوبوں میں بھی منتقل کرنے کا پلان ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں جدت لا رہے ہیں، سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو کورسز کرائے جا رہے ہیں، پاکستان ایک پرامن اور مہمان نواز ملک ہے، پاکستانی قوم مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا میں منفرد پہچان رکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میں فوڈ جیمز اینڈ جیولری کے سٹالز لگائے جا رہے ہیں ۔سیاحت کو انڈسٹری کی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کریں گے، سیاحت کے حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کو لے کر اگے بڑھ رہا ہوں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
ایم ڈی، پی ٹی ڈی سی، آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی نے سیاحت کا کیلنڈر متعارف کرایا ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں 50 سے زائد ایونٹ منعقد کیے جائیں گے، اسلام اباد شہر کو گیٹ وے کے طور پر ڈیویلپ کیا جا رہا ہے، اس سٹی میں اتنا پوٹینشل موجود ہے کہ یہاں پہ ایڈونچر ٹوارزم، سپورٹس ٹوارزم ،میڈیکل ٹوارزم، ریکرییشن ٹوارزم ،کلچر ٹوارزم اور دیگر بہت ساری گیمز ہیں جس کو فروغ دیکھ کر معیشت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔











