سیالکوٹ،30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کو وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائش پرگئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔











