اسلام آباد میں دو روزہ رنگا رنگ وومن گالہ کا آغاز ہو گیا

21

اسلام آباد، اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں دو روزہ رنگا رنگ ویمن گالہ کا آغاز ہو گیا، جس میں تخلیقی اور کاروباری خواتین نے ہاتھ سے بنی مصنوعات کے سٹال سجائے۔

لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایونٹ نے گھریلو کاروباری خواتین کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور اپنا فن لوگوں تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔

ان سٹالز پر جولری، ہینڈی کرافٹس،  ڈیکوریشن پیسز بچوں کے پروڈکٹس، آرگینک پروڈکٹس، گارمنٹس ملبوسات، فیشن کی اشیاء شامل ہیں جبکہ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔فیسٹیول میں فوڈ کورٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی جہاں مختلف کھانوں کے سٹالز لگائے گئے ۔