شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،, وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

8

کوئٹہ31جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ دہشت گرد حملوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد بھی موجود تھے۔،حکام کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔