ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے  پاکستان کا سری لنکا کے لیے روانہ

11

لاہور، 02 فروری ( اے پی پی): آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی سکواڈ پاکستان کا  لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگیا۔

پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان شامل ہیں جبکہخواجہ محمد نافع ، محمد نواز ، محمد سلمان مرزا ، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی جبکہ ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔