وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور قازق وزیرِ سائنس و اعلیٰ تعلیم کا قائد اعظم یونیورسٹی کا دورہ، الفارابی سینٹر کا افتتاح

10

اسلام آباد،02  فروری  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے قازقستان کے وزیرِ سائنس و اعلیٰ تعلیم سیاسات نوربیک کے ہمراہ قائد اعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قائد اعظم یونیورسٹی میں قائم الفارابی سینٹر کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے اور آج کا دن پاکستان اور قازقستان کے مابین ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے مزید مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

قازق وزیرِ سائنس و اعلیٰ تعلیم سیاسات نوربیک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں اسلامی انقلاب کا ایک اہم دور رہا ہے اور مغرب کے لیے الفارابی کی فکری خدمات نہایت اہم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ارسطو کے بعد الفارابی کو دوسرا استاد کہا جاتا ہے جبکہ قازقستان میں زراعت کے شعبے میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔

اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔