اسلام آباد،04 فروری (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر حکومت نے کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، چاہے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہوں، محترمہ بینظیر بھٹو ہوں، یا پھر ملک کی موجودہ لیڈر شپ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے اور کشمیریوں کو خود مختاری دی جائے۔
پاکستان کا یہ موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔











