ہم نے ہمیشہ سے کشمیری بھائیوں کو اپنا سمجھا ہے اور ہمیشہ ان کی جدوجہد میں ساتھ رہے ہیں ، زیب جعفر

12

اسلام آباد04 فروری(اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی زیب جعفر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے  اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے کشمیری بھائیوں کو اپنا سمجھا ہے اور ہمیشہ ان کی جدوجہد میں ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم اسے کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے۔