وزیر بلدیات ذیشان رفیق پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف ایجنڈہ آئٹمز پر غور

15

لاہور4 فروری(اے پی پی) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری(ایس سی سی ایل بی اینڈ پی) کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور اور متعلقہ سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران زراعت، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، پبلک پراسکیوشن، لیبر، فوڈ سکیورٹی، ہائیر، سکول ایجوکیشن اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ایجنڈہ آئٹمز زیر غور آئے۔

 کمیٹی نے پنجاب حکومت اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں 3 ایم او یوز پر دستخط کا معاملہ کابینہ کو ارسال کیا جبکہ وزیراعلی کو سرگودھا میں قائداعظم انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے قیام کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چائلڈ لیبر کی ممانعت اور ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے قوانین میں ترمیم پر بھی غور کیا گیا۔