اسلام آباد،05 فروری(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائےا مور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال 10 مئی کو افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو متزلزل نہیں کر سکتے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا، پوری قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔
یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر چائنا چوک سے ڈی چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے ریلی کی قیادت کی۔











