یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراسلام آباد میں  چائنا چوک سے ڈی چوک تک ریلی کا انعقاد

14

اسلام آباد،05 فروری(اے پی پی ):  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں چائنا چوک سے ڈی چوک تک یکجہتی کشمیر  ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ریلی کی قیادت کی۔ بچے، بوڑھے ،جوان ،بزرگ اور خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی سے وفاقی وزرا،  کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور دیگر نے خطاب کیا۔

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارھا ہے، یوم یکجہتی کشمیر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے تجدید کے عزم کا دن ہے۔