اسلام آباد،05 فروری (اے پی پی ): پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر چوہدری انوار الحق نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر بنایا جاتا ہے، یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز پانچ فروری 1990 سے ہوا۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔











