اسلام آباد،05 فروری (اے پی پی ):چیئرمین سویٹ پاکستان ہومز زمرد خان نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منا کر بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جبکہ کشمیر کاز پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کا دن ہے۔











