وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کی جانب سے تاشقند سٹریٹ اور بابر پارک کی دو یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی

9

اسلام آباد۔5فروری  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر  شوکت مرزائیوف نے اسلام آباد میں تاشقند سٹریٹ اور بابر پارک کی دو یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین کی ایک سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر  شوکت مرزائیوف نے ایف ٹین کی سڑک کو  تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں بابر پارک تعمیر کیا جائے  گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر  شوکت مرزائیوف نے ایف سیون میں بابر پارک تعمیرکی تختی کی بھی نقاب کشائی کی ۔

 اسلام آباد میں  سٹرک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کرنا اور  ایف سیون میں بابر پارک کی تعمیر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔