ڈیرہ مراد جمالی: کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ریلی

12

ڈیرہ مراد جمالی،5فروری(اے پی پی):ڈیرہ مراد جمالی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بھارتی پالیسیوں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ نصیر آباد کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار کر رہے تھے۔

 ریلی میں سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے بھارتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔