ڈیرہ بگٹی-یوم یکجہتی کشمیر پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد

13

ڈیرہ بگٹی،5فروری(اے پی پی): پاکستان ہاؤس سوئی میں پر ڈسٹرکٹ چیئرمین  ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی بگٹی معروف قبائلی مقدم  وڈیرہ شاہ مراد خان بگٹی  اور  وڈیرہ میر محمد کی سربراہی میں 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی دلیرانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی پاکستان ہاوس سوئی سے شروع ہوکر سوئی مرکزی بازارتک پہنچی، اس موقع پر  ریلی میں معزز سیاسی شخصیات، نوجوانوں اور محبِ وطن بگٹی قوم نے بھرپور شرکت کر کے یہ واضح پیغام دیا کہ ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

پاک فوج نے جس جرات، قربانی اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دی، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور کشمیر اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔

شرکاء نے انڈین سپانسنرڈ دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ ہر بلوچستان اور بلوچ اقوام پاکستان کے ساتھ ہیں ہمیشہ رہیں گے۔