لاہور، 09 فروری ( اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی اوپن نیلامی کی تقریب میں شرکت کے لئے ایکسپو سینٹر پہنچ گئے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے فرنچائز ملتان سلطانز کی اوپن نیلامی لاہور میں جاری ہے۔ملتان سلطانز کی اوپن نیلامی میں 5 بولی لگانے والی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔پی ایس 11 کی پلیئرز کی نیلامی تقریب 11 فروری کو لاہور میں ہوگی۔











