ملتان، ایم ڈی اے میں 8 نئے لیگل ایڈوائزر تعینات کر دیئے گئے

8

ملتان،12فروری(اے پی پی):ایم ڈی اے میں 8 نئے لیگل ایڈوائزر تعینات کر دیئے گئے۔لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی کے لیے اخبارات میں با قاعدہ اشتہارات شائع کرائے گئے۔

انٹرویو کمیٹی کی سیلیکشن کے مطابق 8 امیدواروں کو تعینات کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین کی ایم ڈی اے میں نئے تعینات ہونے والے لیگل ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں ایڈیشنل ڈئریکٹر جنرل وڈائریکٹر لیگل ایم ڈی اے عطاء الحق ، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل  ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتی کے شفاف عمل اور انٹرویو پینل کی شفارشات کے بعد اہل امیدواروں کو تعینات کیا گیا ۔انہوں نے لیگل ایڈوائزر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ایم ڈی اے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیسزکی پیروی کریں۔ایم ڈی اے کے کیسسز بر وقت نمٹانے کے لئے ٹیم کی طرح  کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے کے بہت اہم کیسسز عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ملاقات کے دوران لیگل ایڈوائزر کوتعیناتی کے لیٹر بھی دیئے گئے۔