اسلام آباد،18فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے بدھ کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ معاہدے سے متعلق مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران وزارت کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 37 میں سے 17 معاہدوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آزاد جموں و کشمیر کے وزراء دیوان علی چغتائی اور چوہدری قاسم مجید بھی موجود تھے۔
اجلاس میں سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن اور چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے بھی شرکت کی۔











