وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم کے سکولوں میں مسنگ فسیلیٹیز دینے پر مشکور ہیں،راؤ عبدالکریم

15

فیصل آباد، 25 فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی فیصل آباد راؤ عبد الکریم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے تمام سکولوں میں مسنگ فسیلیٹیز دینے پر مشکور ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم کے وژن کے مطابق سکولوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں ایڈیشنل کلاس رومز، باؤنڈری والز اور ٹوائلٹس جیسی مسنگ فسیلیٹیز پر بھی کام جاری ہے۔ اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے سکولوں کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی۔ تعلیمی بہتری اور انرولمنٹ میں اضافے کیلئے کوالٹی انڈیکیٹرزبہتر کئےجا  رہے ہیں اس سلسلے میں سکول ایلومنائی، فیلانتھروپسٹ اور ڈونر انیشیٹوز پر بھر پور کا م جاری ہے۔ علاوہ ازیں سولرائزیشن پراجیکٹ اور سٹوڈنٹس پورٹ فولیو کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم کمیونٹی کو انگیج کرکے اپنے سکولوں کو بہت زیادہ بہتر کر چکے ہیں اور آئندہ بھی یہ کام جاری رکھیں گے۔