وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندوں کا اجلاس شروع

14

اسلام آباد،04مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندوں کا اجلاس شروع ہوگیا۔

 وزیرِاعظم محمد شہباز شریف پارلیمانی رہنماؤں کو پاکستان افغانستان صورتحال اور خطے بالخصوص مشرق وسطی و خلیج میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔اجلاس میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹرمحمد  اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزرا ،احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان (استحکام پاکستان پارٹی)، خالد حسین مگسی (بلوچستان عوامی پارٹی)، خالد مقبول صدیقی (متحدہ قومی موومنٹ)، چوہدری سالک حسین (پی ایم ایل ق)،سید مصطفی کمال (متحدہ قومی موومنٹ)، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خاں، معاون خصوصی طلحہٰ برکی کے علاوہ سینیٹر شیری رحمن (پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز)، انوار الحق کاکڑ،منظور احمد کاکڑ (بلوچستان عوامی پارٹی)، پرویز رشید (پاکستان مسلم لیگ ن)، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری (متحدہ قومی موومنٹ)، جان محمد (نیشنل پارٹی)، ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز)، ڈاکٹر فاروق ستار (متحدہ قومی موومنٹ)، امین الحق (متحدہ قومی موومنٹ)، پولین بلوچ (نیشنل پارٹی) اجلاس میں شریک ہیں۔