پولیس نے مختلف اہم نوعیت کے اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے کیسز کامیابی سے حل کر لیے ہیں، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک

21

کوئٹہ،17 فروری (اے پی پی): کوئٹہ میں سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے کہا کہ پولیس نے مختلف اہم نوعیت کے اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے کیسز کامیابی سے حل کر لیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ زرغون آباد  نواح کلی میں 80 سالہ خاتون کو  بے دردی سے قتل کر کے نقدی اور زیورات چوری کر کے لیے گئے جس پر  ایس سی آئی ڈیبیلو اسپیشل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر کام کرتے ہوئے ملزم نواز مسیح کو گرفتار کر کے ملزم سے چھینی گئی نقدی اور سونا اور واردات میں بر آمد ہونے والی رسی برآمد کر لی۔ انہوں نے کہا کہہ اس کے علاوہ مشرقی بائی پاس کے درانی ٹاؤن میں پیش آنے والا قتل کیس بھی ٹریس کر لیا گیا ہے،سریاب کے علاقے خلیفہ گلی میں بھی قتل کیس کو حل کیا گیاایس ایس پی کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایسے جرائم پیشہ عناصر کو بھی بے نقاب کیا گیا جو پولیس کی وردی استعمال کر کے وارداتیں کر رہے تھے اور ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارمز بھی برآمد کی گئیں، ڈاکٹر سمیع ملک نے مزید بتایا کہ ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔