اسلام آباد مارچ 18(اے پی پی ):نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کے خلاف محاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو طالبان رجیم کی جابرانہ، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور رجعت پسند پالیسیوں کا ردِعمل ہے۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے مطابق، افغانستان کی عوام طالبان کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ اپنے لیے کوئی اور راستہ نہیں دیکھتی۔ افغانستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے پریشان ہے۔ اگر سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا، تو آج طالبان رجیم کے خلاف یہ اس سے بھی زیادہ فرض ہو چکا ہے ۔
ماہرین کے مطابق، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا یہ رد عمل افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا خواتین، اقلیتوں اور تعلیم سمیت بنیادی حقوق کا مطالبہ ایک مضبوط عوامی بیانیہ بن چکا ہے ۔











