راولپنڈی,19 مارچ(اے پی پی): اندرون راولپنڈی میں واقع کرتار پورہ فوڈ سٹریٹ سحری کے لیے تو سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہے لیکن یہاں پر افطار کے وقت کی بھی اپنی ہی رونق ہے۔
قیام پاکستان کے وقت سے بنی ان دکانوں میں افطار کے روایتی پکوان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتے ہیں اور ذائقوں سے بھرپور ان دکانوں پر لوگوں کا رش دکھائی دیتا ہے۔
انہی دکانوں میں ایک دکان ہے بلا کچوری کی جہاں پر رمضان کے علاوہ پورا سال مختلف قسم کی کچوری ملتی ہے۔
جبکہ باقی دکانوں پر مل رہی ہیں جلیبی چھوٹے سموسے بڑے سموسے، پکوڑے ،رولز ، شکر پارے ،گلاب جامن، مٹھائیاں، بھٹورے چنے اور دیگر پکوان جو لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔











