راولپنڈی، 23 مارچ ( اے پی پی): یومِ پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ ‘میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد’ جاری کر دیا گیا ہے۔ نغمے کا مقصد وطنِ عزیز سے محبت اور یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ نغمے کے ذریعے قیامِ پاکستان کے مقاصد اور قومی اتحاد کے پیغام کو بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچایا گیا ہے۔











