مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کی مذمت

56

اسلام آباد، 28 مارچ ( اے پی پی):چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے مقبوضہ جموں و کشمیر  میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو دی گئی غیر انسانی عمر قید کی سزا کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

26 مارچ 2026 کو ممبر برسلز پارلیمنٹ فواد حیدر اور ممبر فلیمش پارلیمنٹ کاظمی سے ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور نریندر مودی حکومت کے خلاف برسلز پارلیمنٹ، فلیمش پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ میں قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرے-