نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیجنگ کا دورہ، پاک چین تعلقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع

16

بیجنگ،31 مارچ ( اے پی پی ):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے چین روانہ ہو گئے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم بیجنگ میں پاک چین دوطرفہ تعلقات کا  جائزہ لیں گے جبکہ باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

علاؤہ ازیں  علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار کا رواں سال بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے جس میں  دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جاۓ گا۔