شجاع آباد، 31 مارچ (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے یونین کونسلز، چک آر ایس اور سکندر آباد میں ایم ڈبلیو ایم سی اور اسسٹنٹ تحصیل مینیجرز کے ہمراہ محلہ وائز صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران مجموعی طور پر صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی جبکہ دونوں یونین کونسلز میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے ڈرمز نہ ہونے کے برابر تھے، جس کے باعث صفائی کے انتظامات متاثر ہو رہے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے ڈرمز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔











