بلوچستان کی باہمت بیٹی صوبے کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ

14

کوئٹہ، 01اپریل(اے پی پی): بلوچستان کی باہمت بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شبانہ ارشاد ترین  نے ہمت واستقامت کی مثال قائم کردی۔دختربلوچستان ایس پی شبانہ ارشاد ترین کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی باہمت خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس کا حصہ بھی بننا چاہیے میں نے سب انسپکٹر کے عہدے  سے سفر کا آغاز کیا،اپنی محنت سے ایس پی  کے عہدے تک پہنچی،میرے والد پولیس میں تھے، ان سے متاثر ہو کر  پولیس کا حصہ بننے کا خواب دیکھا جو پورا ہوا۔ ایس پی شبانہ ارشاد ترین نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، وزیراعلیٰ  بلوچستان نے  انعام سے بھی نوازا،ایس پی  شبانہ ارشاد خواتین پولیس فورس میں شامل ہوکر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکتی ہیں،ایس پی شبانہ ارشاد ترین بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شبانہ ارشاد کا ایس پی کے عہدے تک پہنچنا پاکستان کی خواتین کی صلاحیتوں کاعکاس ہے۔