شجاع آباد، 3 اپریل (اے پی پی): چیئرمین کشمیر کمیٹی و وفاقی وزیر رانا قاسم نون کے صاحبزادے رانا شہریار نون کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب شجاع آباد کے علاقے محمد علی والا میں بہاول ہاؤس کے قریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ملک بھر سے متعدد افراد سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سابق پارلیمنٹرینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ معزز مہمانوں میں اراکینِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، آغا رفیع اللہ، سید علی موسیٰ گیلانی اور صدیق خان بلوچ نمایاں تھے۔
صوبائی اراکین اسمبلی میں پیر علمدار قریشی، ملک کرار لانگ، عبدالمنان، سردار عامر یار وانگ اور ملک جہانزیب جبکہ سابق اراکینِ اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، نواب ندیم الدین، مہر ارشاد سیال، احمد حسن ڈیہر، جاوید اختر انصاری اور ملک نسیم لابر بھی شریک ہوئے۔
دیگر ممتاز شخصیات میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر سلطان خان، پیر دیوان اعجاز احمد، خواجہ رضوان عالم، ملک سلیم چنٹر، سابق کمشنر میاں احمد رضا بودلہ، رانا محسن رضا، افسر خان چاکرانی اور رانا عاشق نون شامل تھے۔ علاوہ ازیں دربارِ حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین ابو الحسن گیلانی، سردار محمود اختر وسوان، سابق ڈی جی ملک افضل اعوان اور ڈاکٹر صفدر واہگہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
شجاع آباد میں منعقد ہونے والی یہ پروقار تقریب نہ صرف رانا خاندان کی خوشیوں کا مظہر بلکہ علاقائی سطح پر سیاسی و سماجی ہم آہنگی کی ایک مثال بھی تھی۔ شرکاء نے رانا قاسم نون کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











