اسلام آباد، 3 اپریل ( اے پی پی): حکومتِ پاکستان نے ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف دیا ہےاور وزیرِ اعظم پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
ریلوے حکام کے مطابق آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا جبکہ وزیرِ اعظم نے ہدایت پر اکانومی اور اے سی سمیت تمام کلاسز کے کرایے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاجر برادری کو بھی ریلیف دیتے ہوئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ اقدام عوام کے لیے ایک تحفہ ہے تاکہ ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے۔











