لاہور قلندرز ایسٹر منانے والے کھلاڑیوں ، اسپورٹ اسٹاف کی خوشیوں میں شامل

9

لاہور، 5 اپریل ( اے پی پی): لاہورقلندر کی جانب سے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو ایسٹر گفٹ دیئے گئے،ایسٹر گفٹ لاہور قلندرز کے کراچی میں پہلے ٹریننگ سیشن کے موقع پر دئیے گئے-

لاہورقلندرز کی ٹیم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کر رہی ہے- ریان برل، ڈینئیل سیمز، روبن ہرمن ، توشنگا موسیکیوا، کلائیو میڈانڈے، ڈیان ابراہیم اور سائمن کو ایسٹر گفٹ دیئے گئے-

 اس موقع پر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ایک فیملی ہے اپنی فیملی سے دور اسکواڈ کے ان اراکین کے ساتھ  خوشیوں میں شریک ہیں   ،اسکواڈ کے اراکین کے لیے نیک خواہشات ہیں  –