پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا

12

اسلام آباد،13 اپریل (اے پی پی): پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  انہیں مخصوص سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کا جھانسا دیکر حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔- بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک خواتین سے سوشیل میڈیا کے ذریعہ مسلسل رابطہ میں تھے جبکہ  رقوم ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد انہیں سزائیں سنا دی گئیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق  بھارت معصوم شہریوں کو رقم کا جھانسا اور ہنی ٹریپ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔- اس سے قبل بھی بھارت کے حاضر سروس افسران کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی اور حساس معلومات تک رسائی کے شواہد منظرِ عام پر آ چکے ہیں ،عوام کو سوشل میڈیا کے استعمال میں دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے حربوں سے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اندرونی و بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔