پنجاب پولیس آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر سائلین کے مسائل کی داد رسی جاری

10

لاہور 14 اپریل(اے پی پی)پنجاب پولیس آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر سائلین کے مسائل کی داد رسی جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 25 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جارہا ہے،1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کو مزید فعال کیا گیا ہے،ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصولہ شکایات کے  فوری ازالے کے لئے معاملات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ سائلین پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر مقدمات کے اندراج کی 12137، سست تفتیش کی 6277 شکایات حل کی گئیں، ان شکایات میں پولیس سروسز سے متعلق 1820، محکمانہ معاملات و دیگر 5 ہزار سے زائد شکایات کو حل کیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 1354، ریکوری سے متعلق 2303، ناقص تفتیش کی 1265 شکایات اور جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 667، تبدیلی تفتیش سے متعلق 421 شکایات حل کی گئیں۔