اسلام آباد، 14 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔
دونوں وزرا ءنے خلیج کے بحران کے حل کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔











