اسلام آباد،22 اپریل (اے پی پی): معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستانی نوجوانوں کے ولولہ انگیز پیغامات پر مشتمل خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
ویڈیو میں نوجوانوں نے معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔نوجوانوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو خطے میں امن کے ضامن اور سیکیورٹی پرووائیڈر کے طور پر ایک نئی شناخت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے دنیا میں امن کے لیے پاکستان کو باعث اعتماد قرار دیا ہے اور اب دنیا کے اہم فیصلے پاکستان میں ہو رہے ہیں۔
نوجوانوں نے واضح کیا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن اور معرکہ حق میں پاکستان کی فتح نے ملک کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلا دیا ہے۔ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ نوجوانوں کا تازہ ولولہ اور جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
نوجوانوں نے زور دیا کہ معرکہ حق میں فتح سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع اور خطے کے استحکام کی ذمہ داری سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔











