ضلعی انتظامیہ اسلام آبادکی اوپن ڈور پالیسی،ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہریوں سے یومیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

10

اسلام آباد ،23اپریل (اے پی پی):  ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی کامیاب اوپن ڈور پالیسی کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہریوں سے یومیہ ملاقاتیں جاری ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر موقع پر احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر پر کیا گیا ہے۔ شہری دفتری اوقات کار میں کسی بھی افسر سے ملاقات کے لیے تشریف لا سکتے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کی تمام انتظامی افسران کو یومیہ کھلی کچہری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔