وفاقی دارالحکومت میں بلاامتیاز انسداد تجاوزات آپریشن جاری، ایف سی کیمپ آفس مسمار

18

اسلام آباد،27 اپریل )اے پی پی): وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر نگرانی میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس کو بھی مسمار کر دیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباؤ مسمار کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کیمپ آفس کے لیے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کو اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ آپریشن کے دوران چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے۔