معرکہ حق میں مثالی کارکردگی پر لیفٹیننٹ کرنل شہزیب کو تمغہ بسالت سے نواز دیا گیا

14

اسلام آباد، 28  اپریل(اے پی پی ): مئی کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شہزیب رفیع کو معرکہ حق کے دوران مثالی کارکردگی پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

معرکہ حق کے دوران آرٹلری یونٹ کی کمان کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شہزیب رفیع نے دشمن کے متعدد بریگیڈ اور بٹالین ہیڈکوارٹرز کے ساتھ مارٹر پوزیشنز تباہ کر کے دشمن کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب دشمن کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد رفیع کے یونٹ نے فوری جوابی کارروائی کی۔ ان کے یونٹ کی بروقت اور شدید گولہ باری سے دشمن کے متعدد بریگیڈ اور بٹالین ہیڈکوارٹرز سمیت مارٹر پوزیشنز تباہ ہو گئیں۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد شہزیب رفیع نے کہا کہ  اگر دشمن نے دوبارہ ہمارے عزم اور حوصلے کو چیلنج کیا تو اس سے بھی زیادہ سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔