معرکۂ حق کی پہلی برسی، خیبرپختونخوا کی عوام کا بھارت کو دوٹوک پیغام

10

 

خیبر پختونخوا،05 مئی (اے پی پی): معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ شکست انہیں مرتے دم تک یاد رہے گی۔

عوام کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو “مزا چکھایا”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پہلے بھی شکست دی تھی اور اب بھی دیں گے۔ عوام کے مطابق پاک فوج بھارت سمیت کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

عوام نے کہا کہ بھارت نے غلط فہمی میں حملہ کیا اور شکست کھائی، اس پر اسے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ آئندہ اگر بھارت نے ایسا اقدام کیا تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ عوام نے ماضی میں رات کے وقت کیے گئے بھارتی حملوں کو “بزدلانہ” قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا ہے کہ جب تک بھارت زندہ رہے گا، اسے یاد رکھے گا۔

عوام نے مزید کہا کہ گزشتہ بار پاکستان نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم اس بار فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج کسی کو نہیں چھوڑیں گی۔

 عوام نے خوشی کا اظہار کیا کہ معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہوگیا اور بھارت کے لیے ان کے جذبات آج بھی گرم ہیں۔