معرکہ حق میں پسپائی بھارت کے لیے اور پوری دنیا کے لیے واضح پیغام  ہے کہ ہم ہمیشہ سرپرائزز کے لیے تیار ہیں، محمد اویس

9

اسلام آباد، 05 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر محمد اویس نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پسپائی بھارت کے لیے اور پوری دنیا کے لیے واضح پیغام  ہے کہ ہم ہمیشہ سرپرائزز کے لیے تیار ہیں،  اور جب بھی کسی نے پاکستان پر میلی آنکھ اٹھا کر دیکھی  تو ہم تیار رہیں گے۔ بھارت کو ہماری افواج کی طرف سے پیغام ہے کہ کوئی بھی ایسا کام کرنے سے پہلے   لاکھ مرتبہ  سوچ لے  جس طرح ہماری ایئر فورس نے اور پاک فوج نے ان کو جواب دیا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ پھر وہ آئیں گے اور اپنا اتنا نقصان کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عددی برتری کے غرور کو جس طرح پاکستان فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر تباہ کیا، امید کرتے ہیں کہ دوبارہ ایسی ہمت نہیں کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ہمیشہ پاکستان کے لیے ہر سطح پر قربانی دی ہے جب سے پاکستان وجود میں آیا  تب سے وہ قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس قابل سمجھا اور ہمارے لیے یہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ  قوم کو ہم یہی کہیں گے کہ یکتا رہیں ایک ساتھ مل جل کے رہیں کیونکہ جو قوم یکتا رہتی ہے ہمیشہ ترقی کی راہ کی طرف وہی جاتی ہے۔