اسلام آباد،06 مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر مواصلات نے وزیراعظم کو وزارت کے تحت جاری عوامی سہولت کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔











